27 اپریل، 2022، 9:39 PM

تہران ٹائمز کا "فلسطین کو یاد رکھیں" کا آن لائن ایونٹ عالمی یوم قدس سے شروع ہوگا

تہران ٹائمز کا "فلسطین کو یاد رکھیں" کا آن لائن ایونٹ عالمی یوم قدس سے شروع ہوگا

تہران ٹائمز اپنے پہلے آن لائن ایونٹ ، "فلسطین کو یاد رکھیں" کی میزبانی کررہا ہے۔ اس پروگرام میں فلسطینی کاز کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو اسلامی دنیا کا سب سے اہم اور پہلا مسئلہ ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ، تہران ٹائمز ، ایران کے پہلے بین الاقوامی اخبار کی حیثیت سے ، اپنے پہلے آن لائن ایونٹ ، "فلسطین کو یاد رکھیں" کی میزبانی کررہا ہے۔ اس پروگرام میں فلسطینی کاز کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو اسلامی دنیا کا اہم اور پہلا مسئلہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد فلسطین کے بہادر اور نڈر  نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔اسی طرح ان حریت پسندوں کو بھ خراج تحسین پیش کرنا ہے جوفلسطینیوں کے ساتھ ظلم و  ناانصافی کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ فلسطین میں انتفاضہ کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی پامالیوں کا مسئلہ بھی ہے۔ اس پروگرام سے دوسری جنگ عظیم کے بعد اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینیوں کی دردناک صورتحال کے بارے میں بھی رائے عامہ کو بیدار کرنا ہے ۔ "فلسطین کو یاد رکھیں " پروگرام کا آغاز  29 اپریل بروز جمعہ عالمی یوم قدس سے آغاز اور اس کا سلسلہ یوم نکبت  15 مئی " یوم نکبت " تک جاری رہےگا۔

نام درج کرنے اور مزید معلومات کے لئے اس لینک " . tehrantimes.com " کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔

News ID 1910655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha